Tuesday, 8 October 2013

Reshmi Fry Kaleji - ریشمی فرائی کلیجی








:اجزاء

مٹن کلیجی ------ ایک پاؤ 
کچا پپیتا ------ تین کھانے کے چمچ 
گرم مصالحہ ---- آدھا کھانے کا چمچ 
نمک ------ حسب ضرورت 
لال مرچ پسی ہوئی ------ ایک کھانے کا چمچ 
لہسن ادرک پیسٹ ------ ایک کھانے کا چمچ 
سرکہ ------ دو کھانے کے چمچ 
تیل ----- چھ کھانے کے چمچ 
ہرا دھنیا٬ ہری مرچ ------ گارنش کے لیے 




:ترکیب

کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں- پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں- فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں- کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے- سرونگ ڈش میں نکال لیں- -ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کتر کے ڈال دیں منفرد ریشمی فرائی کلیجی تیار ہے





No comments:

Post a Comment