Wednesday 9 October 2013

Gaye K Paye - گائے کے پائے






:اجزاء

پائے ------ دو عدد (صاف کروا کر ٹکڑے کر ڈالیں) 
دہی ----- دو پیالے 
لال مرچ (پسی ہوئی) ------ ایک کھانے کا چمچ 
دھنیا (پسا ہوا) ------ ڈھائی کھانے کے چمچ 
ہلدی ---- آدھا کھانے کا چمچ 
ادرک لہسن (پسا ہوا) --------- ایک کھانے کا چمچ 
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ------ ایک کھانے کا چمچ 
لیموں ------ دو عدد 
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ------- ایک گٹھی 
پیاز بڑی ڈلی (باریک کٹی ہوئی) ------- دو عدد 
ہری مرچ ----- چار عدد (باریک کٹی ہوئی) 
نمک ------حسب ذائقہ 
تیل ------ دو پیالی




:ترکیب

سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں - ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی لیں اور اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں- تقریباً چھ سات گھنٹے ابلنے دیں- 
جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں- گوشت اور ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں- یخنی کسی برتن میں چھان لیں- 
اسی دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں- پیاز جب براؤن ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں- پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر گھی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لیے رکھ دیں- 
جب تیل اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں- جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے - اتنے ہی مزیدار ہوں گے






No comments:

Post a Comment