Sunday 29 September 2013

Kofta Kabab - کوفتہ کباب






Chef: Naheed Ansari

:اجزاء

قیمہ ۔۔ ایک کپ 
نمک ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
پسی کالی مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
کٹا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچ 
سفید زیرہ ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ 
ہری پیاز ۔۔ دو کھانے کے چمچ 
سویا سوس ۔۔ دو چائے چمچ 
دہی دو چائے کے چمچ 
ہرا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچ 
آٹا ۔۔ آدھا کپ 
شاشلک اسٹک ۔۔ حسب ضرورت



:ترکیب

ایک مکسنگ باؤل میں قیمہ نمک، پسی کالی مرچ کٹا دھنیا، سفید زیرہ، سویا سوس ہرا دھنیا اور آٹا ڈال کر مکس کرلیں۔ اب شاشلک اسٹک پر کباب بنا کر فرائی کریں۔ پھر کباب پر دہی ڈالیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔ کبابوں کے ذائقہ کے لئے آپ قیمہ بنانے سے پہلے گوشت کو دھو لیں پھر قیمہ بنائیں۔





No comments:

Post a Comment