Monday, 14 October 2013

Mutton Sindhi Biryani - مٹن سندھی بریانی






:اجزاء

گوشت ایک کلو 
چاول ایک کلو 
آلو آدھا کلو 
تیل دو کھانے کے چمچے 
نمک حسب ذائقہ 
گرم مصالحہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچے 
آلو بخارا تین عدد 
دار چینی تین ٹکڑے 
دہی ایک کپ الائچی چار عدد 
لال مرچ (پسی ہوئی) ڈیڑھ کھانے کے چمچے 
ہلدی ایک چائے کا چمچہ 
جائفل جاوتری ایک چائے کا چمچہ 
ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچہ 
لونگ پانچ عدد 
پیاز Slice آدھا کپ




:ترکیب


دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکی سنہری کر لیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر بھونیں پھر اس میں سارے مصالحے ڈال کر اور پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ دوسری دیگچی میں چاولوں کو ایک کنی ابال کر رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو چاولوں میں رکھ کر دم دے دیں۔ 





No comments:

Post a Comment