Monday 14 October 2013

Bombay Biryani - بمبئی بریانی






:اجزاء

ٹماٹر ---- چھ عدد ( چار ٹکڑے کرلیں) 
چاول باسمتی ----- ایک کلو پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں 
لیموں چار عدد 
دہی ----- ایک پیالی 
ادرک لہسن پسا ہوا ---- ڈیڑھ کھانے کا چمچ 
پودینہ ----- ایک گٹھی باریک کٹا ہوا 
لونگ ----- چار عدد 
سیاہ زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ 
دھنیا پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ 
زردے کا رنگ ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ 
بکری کا گوشت یا چکن ----- ایک کلو (گول بوٹی والا) 
آلو ----- بڑے سائز کے چار عدد ( ہلکی سی بھاپ دے کر چھیل لیں بڑے بڑے کاٹ لیں) 
پیاز ------ چار ڈلی ( باریک کٹی ہوئی) 
سوکھے آلو بخارے ----- ایک پیالی ( گرم پانی میں بھگو دیں ) 
نمک ----- حسب ذائقہ 
ہری مرچ ----- چھ عدد 
چھوٹی الائچی ----- چھ عدد 
کالی مرچ ثابت ----- ایک کھانے کا چمچ 
گرم دودھ ------ ایک پیالی 
گھی یا تیل ----- ایک پیالی




:ترکیب

سب سے پہلے بکری کا گوشت یا چکن کو اچھی طرح سے دھو کر دہی٬ ادرک لہسن٬ مرچ٬ دھنیا٬ دو لیموں٬ پودینہ٬ ہری مرچ٬ آلو بخارے اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں- ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر لیں- جب گولڈن براؤن ہوجائے تو آدھی نکال لیں اخبار پر پھیلا دیں آدھی میں مصالحہ لگی بکری کا گوشت یا چکن ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں- جب پانی خشک ہوجائے تو بھون کر اتار لیں- پانی بالکل نہ ڈالیں- آلو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈیپ فرائی کرلیں- ٹماٹر کے بھی ٹکڑے کر کے ہلکا سا فرائی کر لیں- تلے آلو اور ٹماٹر چکن میں اوپر ڈال دیں- چاول الگ ابال لیں- ابالتے وقت پودینہ٬ ہری مرچ٬ چھوٹی الائچی کالی مرچ٬ نمک اور لونگ ڈال کر ابال لیں- جب دوکنی ابل جائیں تو پانی نتھار دیں- اب دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھے چاول کی تہہ لگا دیں پھر بکری کا گوشت یا چکن کی تہہ لگا دیں پھر باقی چاول کی تہہ اور تلی ہوئی پیار ڈالیں گرم دودھ میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں- دو لیموؤں کا رس ڈالیں پہلے تیز آنچ میں توے کے اوپر دم پر رکھ دیں- دس منٹ بعد آنچ ہلکی کردیں جب بھاپ اوپر آجائے تو بریانی تیار- 
(دس افراد کے لیے)





No comments:

Post a Comment