Monday, 7 October 2013

Mutton Hara Masala - مٹن ہرا مصالحہ







Chef: Mehboob

:اجزا

مٹن بوٹی ------ ایک کلو 
پیاز ----- ایک بڑی 
ہری مرچیں ------ دس عدد 
کری پتہ ------ چند پتے 
تیل ------ آدھا کپ 
کالی مرچ ------ ایک چائے کا چمج 
نمک ----- ایک چائے کا چمچ 
لہسن ------ ایک کھانے کا چمچ 
زیرہ ----- ایک کھانے کا چمچ 
ادرک ------ دو کھانے کے چمچ 
قصوری میتھی ------ دو کھانے کے چمچ 
لیموں کا رس ------- تین کھانے کے چمچ 
ہلدی ----- حسب ضرورت 
ہرا دھنیا ------ آدھی گٹھی 
پالک ------ ایک گٹھی 



:ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن فرائی کرلیں- 
اب اس میں مٹن٬ ہلدی اور نمک شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں- 
اس کے بعد 3 کپ پانی ڈالیں اور ابال آنے پر اتنا پکائیں کہ مٹن گل جائے- 
ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کرلیں- پھر اس میں پیاز شامل کر کے 5 منٹ پکائیں- 
کٹی ہوئی پالک ڈال کر 5 منٹ تک پکنے دیں- 
آخر میں ادرک٬ زیرہ٬ کالی مرچ٬ دھنیا٬ لیموں کا رس٬ کری پتہ اور قصوری میتھی شامل کر کے دو منٹ پکا کر اتار لیں- 
مٹن ہرا مصالحہ تیار ہے- 





No comments:

Post a Comment