Thursday, 10 October 2013

Balochi Fry Gosht - بلوچی فرائی گوشت






:اجزاء

گوشت (چربی سمیت) ---- ایک کلو 
ہری مرچیں (کچل لیں) ---- آٹھ عدد 
نمک ---- حسب ذائقہ 
سیاہ مرچ (کٹی ہوئی ) ---- ایک چائے کا چمچ 
سونٹھ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ 
لہسن کے جوے (کچل لیں) ----- دس عدد 
پیاز (چوپ کرلیں) ---- ایک عدد 
تیل ---- چار کھانے کے چمچ 




:ترکیب

بلوچی فرائی گوشت بنانے کے لیے سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں پتیلی میں تیل گرم کریں- اس میں لہسن٬ ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں- لائٹ گولڈن ہوجائے تو گوشت ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں نمک٬ سیاہ مرچ ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر دھیمی آنچ پر پکائیں- گوشت گل جائے تو پیاز اور سونٹھ پاؤڈر ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں تندوری نان کے ساتھ سرو کریں





No comments:

Post a Comment